• news
  • image

یوسی52شیخوپورہ میں صفائی کا ابتر نظام

مکرمی! ہم یوسی 52 کے رہائشی ہیں یہاں پر مزدور غریب لوگ رہتے ہیں اور ہمارے محلے میں صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں چاروں طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو ہمارے ماحول کو بہت زیادہ آلودہ کر رہے ہیں۔ گلیوں میں نالیوں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے مچھر پیدا ہوتے ہیں اور انسان مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے اور محلوں میں جان لیوا بیماریاں مثلاً ملیریا، بخار اور ڈینگی جیسے مہلک مرض ہے۔ ہم نے کئی بار چیئرمین صاحب سے التماس کی ہے مگر وہ آگے سے کوئی جواب نہیں دیتے کہتے ہیں کہ میرے پاس ماہانہ فنڈ نہیں ہے اور ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ماہانہ فنڈ 3 لاکھ روپے ضلع کونسل سے ملتا ہے جو کہ محلے گاؤں میں صفائی کروانے کے لئے ہے اور نالیاں مرمت ہوئے دس ماہ ہو گئے ہیں۔ ہماری آپ سے عرض ہے کہ یو سی 52 میں 4 آدمی صفائی کے لئے بھرتی کریں ہفتے میں ایک دفعہ گلی اور نالیوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ گندگی اور گندا پانی نہ کھڑا ہو ہماری ماحول صاف ستھرا ہو۔ ہم آپ سے امید رکھتے ہیں کہ چیئرمین سے 10ماہ کا حساب لیا جائے اور آنے والے مہینوں کا فنڈ بند کیا جائے۔

(اہل علاقہ یوسی 52 رکھ ہرن مینارہ ضلع شیخو پورہ) 

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن