سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
مکرمی!ہمارا گائوں خان پور ڈاک خانہ بولار تحصیل ظفر وال ضلع نارووال میں NA115اور PP136میں واقع ہے۔ جناب عالیٰ! ہمارے گائوں خان پور کا کچا راستہ جو کہ جامع مسجد خان پور سے شروع ہوتا ہے اور موضع بولار کی طرف جاتا ہے۔ نہایت ہی خستہ حالی کا شکار ہے۔ کچا راستہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے بنے ہوئے ہیں۔ اگر تھوڑی سی بارش ہو جائے تو یہاں سے گزرنا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے۔ کوئی ایمبولینس یا گاڑی نہیں گزر سکتی۔ یہاں تک کہ پیدل بھی گزرانہیں جا سکتا۔ ہماری آپ سے گزارش ہے آپ ہماری آواز بن کر اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچائیں تاکہ اس کو سولنگ کیا جائے یا سڑک بنائی جائے۔
(چودھری محمد اشرف سکنہ خان پور، ڈاک خانہ بولار تحصیل ظفر وال ضلع نارووال)