ایل ٹی سی بس سٹاپ کا مطالبہ
مکرمی! ہم اہلیان چک دھیدو شریف اور اولیاء پور شریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایل ٹی سی بس کا سٹاپ یقینی بنایا جائے تاکہ ہمیں بھی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ کئی سال سے نارنگ منڈی تا لاہور تک ایل ٹی سی بسیں چل رہی ہیں۔ ہمارا گائوں چک دھیدو شریف اور اولیاء پور شریف کالاخطائی روڈ پر بی آر بی نہر کے پار واقع ہے اور روزانہ درجنوں کی تعداد میں مسافروں کو لاہور جانا پڑتا ہے لیکن ایل ٹی سی بس کا سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں دیہاتوںکے عوام کو سفری سہولیات نہ ملنے پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر سٹاپ دیا جائے تاکہ پسماندہ ترین سرحدی علاقہ کے عوام کو بھی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
(غلام علی گورسی صدر انجمن کاشتکاراں چک دھیدو شریف تھانہ نارنگ منڈی)