چیئرمین سینٹ مجلس قائمہ کا پانامہ پیپرز ریکارڈکیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو پانامہ پیپرز کے ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ وہ سینیٹ کی مجلس قائمہ کے چیئرمین کی حیثیت سے خط لکھ رہے ہیں۔ ایف بی آر نے جے آئی ٹی میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار سے متعلق ریکارڈ جمع کرایا تھا۔ ایف بی آر کی طرف سے جمع کروایا جانے والا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ جب ایف بی آر سے یہ ریکارڈ مانگا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔ اٹارنی جنرل سے رائے لی گئی تو انہوں نے بھی ایف بی آر کے موقف کی حمایت کی۔ جبکہ ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد پبلک ہے۔ سینیٹ کی کمیٹی یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا یہ ریکارڈ ٹمپر رہے یا نہیں خط میں یہ لکھا کہ سینٹ کمیٹی اس معاملہ کی منطقی انجام تک لے کر جائے گی۔ اس لئے درخواست کی جاتی ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرایا جانے والا ریکارڈ شیئر کیا جائے۔
مجلس قائمہ/ خط