;;نیب ریفرنسز‘ پیش رفت رپورٹ نگران جج کے پاس جمع کرا دی گئی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کے حوالے سے نیب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے نگران جج ، جسٹس اعجازالاحسن کو پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی ہے۔نیب نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنسز میں ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ کے نگران جج کو جمع کرا ئی ہے، رپورٹ میں ملزمان پر احتساب عدالت کی جانب سے عائدکردہ فرد جرم کی تفصیل بھی شامل۔جسٹس اعجاز الاحسن کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں نواز شریف پر عائد ہونے والی فرد جرم، ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات اور نیب کورٹ میں درخواست خارج ہونے کی تفصیلات شامل ہیں۔ اسحاق ڈار کی عدم حاضری، عدالتی حکم ناموں کی نقول اور آئندہ سماعت پر طلب کیئے گئے گواہوں اور دیگر تفصیلات سے بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات اور اسحاق ڈار کی عدم حاضری کی تفصیلات سمیت آئندہ سماعت پر طلب گواہان کی تفصیلی رپورٹ بھی شامل ہے جب کہ عدالتی حکم ناموں کی نقول بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئیں ہیں۔
پیش رفت رپورٹ