لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
لاہور (نامہ نگاران+ ایجنسیاں) لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، مختلف ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 91 سے زائد زخمی ہو گئے، موٹروے، فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے ساتھ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 20 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ ہفتے سموگ بتدریج کم ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نئی دہلی میں بسوں کی آمدورفت روک دی گئی، بھارت میں 25 ہزار سکول بند کر دئیے۔ کبیروالہ میں ایک بچہ اور ننکانہ صاحب میں ایک شخص جاں بحق حافظ آباد میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے۔ ساہیوال 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرفضائی آپریشن بھی متاثر رہا، ایئر پورٹ پر آنے جانے والی 60سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ کئی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینیں سست روی کا شکار رہیں۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔ سکھر سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے بلوچستان کے کئی علاقوں سوئی، ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد،جھل مگسی گرڈسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ساہیوال میں لاہور روڈ پر اےک موٹر سائےکل پر 2افراد کو تےز رفتار گاڑی نے روند ڈالا جس کے نتےجہ مےں پاکپتن چوک کا فےکٹری ملازم جواد اسلم موقع پر جاں بحق اس کا ساتھی محمد وسےم زخمی ہو گےا۔ اڈہ ےوسف والہ ےوٹرن پر تےز رفتار بس نے موٹر سائےکل رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشہ ڈرائےور گلزار احمد مو قع پر جاں بحق اس کا ساتھی عدنان زخمی ہو گےا۔ چنےوٹ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ویگن میں سوار چالیس سالہ شخص موقع پر جاںبحق دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر فیصل آباد سے ریسکیو کی گاڑی آ رہی تھی کہ لسانی پل کے قریب دھند کی وجہ سے ٹرالی سے تصادم ہونے سے پچیس سالہ وقار ، تیس سالہ نفیس اور ریسکیو ڈرائیور بتیس سالہ وقاص زخمی ہو گئے۔ رنگپور میں مرغیوں سے لوڈ ہائی لکس ڈالہ سرگودھا سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے آدھی کوٹ چوک کے پلر سے ٹکرا گیا جس سے ڈرائیور رستم خان جاں بحق ایک آدمی زخمی ہو گیا۔ پاکپتن میں مسافر بس سڑک سے اتر کر الٹ گئی، 22 افراد زخمی۔ گڑھ مہاراجہ مظفر گڑھ موڑ گھیل پور کے قریب رکشہ موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس سے موٹرسائیکل سوار محمد عمران موقع پر جاں بحق ہو گیا اظہر اور محمد عقیل زخمی ہو گئے۔ ساہیوال عارف والا روڈ پر تھانہ کمیر کے نزدیک چار گاڑیاں ٹکرا گئیں، چھ افراد زخمی ہو گئے اور ٹریفک بھی معطل رہی۔ قصور اور نواح میں شدید دھند کے باعث مختلف حادثات کے دوران د وافراد جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے۔ ننکانہ صاحب میں ٹریفک پولیس کا ملازم عبدالغفور ڈیوٹی کیلئے آ رہا تھا کہ اس کی گاڑی ٹرالے کے ساتھ ٹکرا سیم نالہ جا گری جس سے عبدالغفور دم توڑ گیا۔ مانانوالہ میں امتیاز احمد بھائی شہباز احمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار کچی کوٹھی سے واپس جا رہا تھا کہ ننکانہ روڈ پر کریاں کے قریب موٹر سائیکل سڑک کنارے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا دونوں زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ داخل کرا دیا گیا جہاں امتیاز احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا شہباز احمد کی حالت تشویشناک ہے۔ بھوئے آصل میں ٹیچر رخسانہ بی بی رکشہ پر ٹیچرز کے ہمراہ جا رہی تھیں کہ رکشہ بس سے ٹکرا گیا جس سے رخسانہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔ خانقاہ ڈوگراں حد نگاہ 10 سے 20 میٹر رہ گئی، سردی بھی بڑھ گئی۔ گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر ڈیرہ جمال شاہ کے قریب ڈمپر ویگن سے ٹکرا گیا ویگن الٹنے سے گیارہ مسافر زخمی ہو گئے۔ حافظ آباد+ ونیکے تارڑ سے نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار کے مطابق حافظ آباد مےں شاہ جمال کے قریب دھند کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئےں۔ زخمیوں کی امداد کے لئے جانے والی ریسکیو 1122 کی گاڑی بھی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں تےن یسکیو اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گےا۔ اےک ملازم نعمان کو تشوےشناک حالت کے پےش نظر لاہور ہسپتال رےفر کردےا گےا۔ ریسکیو اہلکاروں کو ایمبولینس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ ایمن آباد سے نامہ نگار کے مطابق ایمن آباد اور نواحی علاقہ میں مسلسل 12گھنٹے سے بجلی بند۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سموگ/حادثات