بھارتی مزدوروں کی ہڑتال، واہگہ بارڈر پر تجارت معطل
لاہور(این این آئی) بھارتی مزدوروں کی واہگہ بارڈر کسٹم ٹرمینل پر ہڑتال کے باعث ایک مرتبہ پھر پاک بھارت تجارت تعطل کا شکار ہو گئی ۔کنونیئر پاکستان بھارت تجارت کمیٹی برائے لاہور چیمبر آفتاب وہرا نے بتایا کہ بھارتی مزدوروں نے واجبات کیلئے ہڑتال کر رکھی ہے۔ مال کی لوڈنگ ان لوڈنگ کیلئے مزدور میسر نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام نے تجارتی سامان سے بھرے ٹرک واہگہ بارڈر سے واپس بھجوا دیئے ہیں۔ آفتاب وہرا نے بتایا کہ منگل کے روز گیارہ ٹرک بھارت سے پاکستان آئے اور 193 پاکستانی ٹرک بھارت گئے تھے۔ بدھ کے روز 3 ٹرک بھارت سے لاہور آئے اور 76 ٹرک لاہور سے بھارت گئے تھے۔
تجارت معطل
a