;;نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو 14سال قید کی سزا
کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے ملزم عبید کے ٹو کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم عبید کے ٹو کو 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلبرگ کے گراﺅنڈ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
کے ٹو