لندن: لگتا ہے پولیس الطاف کیخلاف کچھ نہیں کر رہی، نازشاہ پھٹ پڑیں
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ایم پی ناز شاہ سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پھٹ پڑیں۔ ناز شاہ نے کہا کہ آخر لندن پولیس الطاف حسین کے خلاف کر کیا رہی ہے؟ بانی ایم کیو ایم کی تقاریر سے جانیں گئیں، عمران فاروق کو لندن میں قتل کیا گیا، بانی ایم کیو ایم کے گھر سے اسلحہ کی رسیدیں ملیں، لگتا ہے الطاف حسین کے خلاف کچھ نہیں ہو رہا۔ لندن پولیس چیف نے کہا کہ جرم کو ثابت کر سکیں تو انصاف ہو گا، پاکستان سے رابطے میں ہیں تفتیش جاری ہے۔
نازشاہ