• news

عدالت نے پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عدالت نے پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انیس قائم خانی 15 سے 23 نومبر تک بیرون ملک رہیں گے۔ عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی کیس میں انیس قائم خانی کا پاسپورٹ جمع کرا رکھا ہے۔
قائم خانی/ اجازت

ای پیپر-دی نیشن