• news

چکوال : بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

چکوال (این این آئی) ڈسٹرکٹ چکوال میں تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 28 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حادثے کا شکار ہونیوالی بس کوہاٹ سے رائیونڈ جا رہی تھی جو تلہ گنگ کے قریب 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تلہ گنگ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
چکوال/حادثہ

ای پیپر-دی نیشن