• news

نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کی ترمیم کیخلاف اپوزیشن متحد ہو گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کی ترمیم کیخلاف اپوزیشن متحد ہو گئی۔ پی پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن میں اپوزیشن کے 106 ارکان کے دستخط ہیں۔ ریکوزیشن سینٹ سے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2017ءکی سیکشن 203 میں منظور کی گئی ترمیم پر جمع کرائی گئی ہے۔ ریکوزیشن پر پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پی ایم ایل کیو، عوامی مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی کے ارکان کے دستخط ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن