عدالتی فیصلوں پر مسلم لیگ ن کا ردعمل ذاتی ہے : یوسف رضا گیلانی
ملتان (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر نواز لیگ کا ردعمل ذاتی ہے‘عمران خان واحد سیاست دان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں،پیپلزپارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اورانہیں مضبوط دیکھنا چاہتی ہے‘15 دسمبرکو بلاول بھٹو ملتان میں جلسہ کریں گے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر نواز لیگ کا ردعمل ذاتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ 30 نومبر کو پیپلزپارٹی 50 برس کی ہو جائے گی، صوبائی تنظیم کو کامیاب کنونشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پیپلزپارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اورانہیں مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 15 دسمبرکو بلاول بھٹو ملتان میں جلسہ کریں گے،پیپلزپارٹی کے مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے2گروپوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔
یوسف گیلانی
a