• news

اشتہاری اور مفرور ملزموں کی گرفتاری میںکوتاہی برداشت نہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ نیب کو مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی بروقت گرفتاری سے نہ صرف مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں گے۔ نیب کو مطلوب اشتہاری/ مفرور ملزموں کی گرفتاری کی رپورٹ 2ماہ کے اندر پیش کی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب لاہور نے مطلوب اشتہاریوں اور مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ درجنوں اشتہاری ملزموں کو پکڑ کر احتساب عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب نیب پنجاب نے تمام ریجنل دفاتر سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تمام رپورٹس ملنے پر سالانہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔

چیئرمین نیب

ای پیپر-دی نیشن