• news

گورنر بلوچستان سے کمانڈر سدرن کمانڈر کی ملاقات، استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر ہا¶س کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کاروائیوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت سمیت پوری قوم یکجا ہے۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے م¶ثر اقدامات وطن عزیز سے دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا نہ صرف مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ پائیدار امن کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے صوبہ کی ترقی اور استحکام کے لئے پاک فوج کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومت مل کر صوبہ کی خوشحالی اور امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔
گورنر/ ملاقات

ای پیپر-دی نیشن