• news

ٹریفک حادثات: لاہور میں 2نوجوان، کامونکے میں میاں بیوی چل بسے

لاہور + کامونکے (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) تھانہ شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ گاڑی کو قبضہ میں لے کرنعشوں کوضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اور زخمی کوطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شمالی چھاونی کے علاقہ میں سرخرو، نثار اور توحید موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار کار نمبر SB/603بے قابو ہو کر ان کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس سے سرخرو اور نثار موقع ہی پر جاںبحق ہوگئے جبکہ توحید نامی شخص زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرکار ڈرائیور اعجاز کوگرفتار کرتے ہوئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوا دیا اور زخمی کوطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق تیزرفتار ٹیوٹا وین نے سڑک عبور کرتے ہوئے میاں بیوی کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ دوخواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات لاہور نیو ائیرپورٹ ملک پور گاﺅں سے آنے والے چار خواتین اور ایک مرد ایمن آباد جی ٹی روڈ عبور کررہے تھے جنہیں تیزرفتار ٹیوٹا ہائی ایس نمبری LWC2790 نے ٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں سوہن مسیح ولد صادق مسیح اور اسکی بیوی رشیدہ بی بی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ مہوش زوجہ فیاض مسیح اور عذرا زوجہ ریاض مسیح شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہچادیا گیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ٹریفک حادثات

ای پیپر-دی نیشن