• news

ڈھاکہ: ”اسلامک شدت پسندی“ پر ریسرچ کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر لاپتہ، جبری گمشدگیوں میں اضافہ

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں نارتھ ساﺅتھ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر مبشر حسن لاپتہ ہوگئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں آخری بارمنگل کے روز دیکھا گیا تھا ہیومن رائٹس گروپ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 8ہائی پروفائل شخصیات لاپتہ ہوگئی تھیں جن میں صحافی اور تاجر شامل ہیں لاپتہ ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر مبشر نے ”اسلامک شدت پسندی“ پر ریسرچ کی تھی یاد رہے بنگکہ دیش میں عسکریت پسندوں نے درجن سے زائد بلاگرز اور ہیومن رائٹس کارکنوں کو قتل کردتھا حکومت پر جبری گمشدگیوں کا الزام ہے اور تنقید کرنے والے مخالفین کو خفیہ جیلوں میں رکھا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن