داعش کا صفایا آخری اور مضبوط گڑھ البو کمال بھی چھڑالیا :شامی فوج
دمشق(صباح نیوز+اے ایف پی +اے ایف پی) شامی فوج نے اپنی سرزمین پر داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کردیا ہے ،شامی فوج اور اتحادی جنگجوئوں نے اعلان کیا ہے ملک میں داعش کے آخری اور مضبوط گڑھ البو کمال کو بھی چھڑا کر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی حکومت نے دعوی کیا کہ اب ملک میں داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں اور 2014 سے شرو ع ہونے والا داعش کا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔ امریکہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی انکوائری کرنیوالا یواین پینل کے مینڈیٹ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔ روس نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی انکوائری کیلئے عالمی پینل کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق امریکی قرار داد کی مخالفت کردی۔