• news

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی الاٹمنٹ کیس‘ سپریم کورٹ نے اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کے محکمہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کی آلاٹمنٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں عدالت نے سندھ حکومت سے آلاٹ کردہ اراضی کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے فاضل وکیل سے استفسار کیا کہ کیا جس زمین سے تبادلہ کیا گیا اس اس زمین کی قیمت ملیر کی زمینوں کے برابر تھی ؟۔

ای پیپر-دی نیشن