• news

سیالکوٹ، ننکانہ: 8 سالہ لڑکے اور خاتون سے اوباشوں کی زیادتی

سیالکوٹ+ ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 8 سالہ لڑکے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ میں تھانہ نیکا پورہ پولیس کے مطابق آٹھ سالہ لڑکے سمیر کو اسی علاقہ کا نواز ورغلا کر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے سمیر کے خالو نعیم کی درخواست پر نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ شاد باغ کالونی ننکانہ کے محمد عاشق کی بیوی نے اپنی محلہ کی محنت کش پینسٹھ سالہ خاتون (الف) بی بی کو اس کے گھر جا کر کہا کہ ہمارے مہمان آئے ہیں گھر کا کام کر جائو۔ الف بی بی لیٹ ہو گئی۔ جب وہ واپس عاشق کے گھر داخل ہوئی تو اس کی بیوی مہمانوں کے ساتھ باہر جا چکی تھی گھر میں اوباش نے کمرہ میں لے جا کر بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے شور و غل پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے جس پر ملزم نے اپنے جرم کو قبول کر لیا جس پر انہوں نے ملزم کی چھترول کر کے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن