• news

غیر قانونی شکار پر 55 انڈین ماہی گیر گرفتار، بھارتی نیوی نے 3 پاکستانی مچھیرے اغوا کرلئے

سجاول، کراچی (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی نیوی کے اہلکار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، تین ماہی گیر اور پانچ لانچیں اغوا کرکے لے گئے، پاکستان فشرفوک فورم کے رہنمانورمحمد تھیمور کے مطابق جاتی کے قریب حرامی ڈھورومیں پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیر مچھلی کا شکارکررہے تھے کہ بھارتی نیوی نے انہیں گھیرلیا اور پانچ لانچیں اور تین ماہیگیراغواکرکے لے گئے، جبکہ باقی ماہی گیروں نے پانی چھلانگ لگاکرجان بچائی ، فشرفوک فورم کی طرف سے ماہی گیروں کو فوری رہاکرانے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔ دوسری طرف پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے غیر قانونی ماہی گیری پر 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا کاررورائی کے دوران 4 بھارتی کشتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا گرفتار بھارتی ماہی گیر ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں بھارتی ماہی گیروں کو 4 دن کی کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن