فرانسیسی این جی او کو فاٹا میں میڈیکل مشن ختم کرنے کا حکم، تمام سٹاف ممبرز 17 نومبر تک علاقہ چھوڑ دینگے: ذرائع
اسلام آباد (اے ایف پی) حکومت نے فرانسیسی این جی او ایم ایس ایف کو قبائلی علاقوں میں اپنا کام بند کرنے کا کہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس حکم کے بعد میڈیکل آپریشن بند کردیا گیا ہے جس سے ہزاروں مقامی افراد طبی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔ تاہم وزارت خارجہ کے دفتر سے اس فیصلے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تنظیم کے کنٹری ہیڈ ایزد الزیندرو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس اچانک فیصلے کی وجہ سے تنظیم کو بہت دھچکا لگا ہے۔ تنظیم کے ذرائع کے مطابق سٹاف کے 120 ممبرز باجوڑ اور فاٹا کے دیگرعلاقوں سے 17 نومبر تک نکل جائیں گے۔