• news

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے مسائل ایک ہفتہ میں حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ریڈیو کو احکامات دیئے ہیں کہ ایک ہفتہ کے دوران مسائل حل کرکے رپورٹ دی جائے۔ گزشتہ روز درجنوں ملازمین ادارے میں بے جا بھرتیوں، تنخواہوں میں کٹوتی، پنشن اور ٹرانسمیٹرز کی تنصیب کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز میں خورد برد پر مظاہرہ کرتے ہوئے نکل آئے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات فوری حل کریں۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو شیراز لطیف نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ ایک ہفتہ کے اندر انکے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے حل کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن