گجرات: رشتہ سے انکار پر لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی‘ حالت نازک
گجرات، منڈی بہائو الدین ( نامہ نگاران) لڑکی کو شادی سے انکار پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ گائوں پنڈی کالوکی میں 19 سالہ رضوانہ کوثر کو اسکے ہمسائے نے بہانے سے گھر بلا کر ہاتھ پائو ں منہ باندھ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگیا۔ رضوانہ کوثر کو تشویشناک حالت میں منڈی بہائو الدین سے گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لڑکی کو جلائے جانے والے واقعہ کانوٹس لے لیا جس پر سوئی ہوئی پولیس حرکت میں آگئی اور منٹوں میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب نے سرکاری خرچ پر علاج کاحکم بھی دیدیا۔ لڑکی کا 60 فیصد جسم جل گیا اور اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ رضوانہ نے تصور اقبال نامی نوجوان سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر مشتعل نوجوان مشتعل ہوگیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں لڑکی کے علاج پر توجہ نہیں دی گئی تاہم وزیراعلی نوٹس کے بعد عملہ کی دوڑیں لگ گئیں اور غریب کی لڑکی کی سنی گئی۔