• news

انڈر 19 ایشیا کپ: گرین شرٹس کو پہلے ہی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے سی سی انڈر19ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم مقررہ20اوورز میں صرف 57رنز ہی بنا سکی۔افغانستان ن کی ٹیم نے آسان ہدف صرف 9.1اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر58رنز کا ہدف عبور کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسان خان اور محمد حماد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 57رنز بنا پائے، پہلی دو وکٹیں بغیر کوئی رن سکور کیے گریں جبکہ تیسرا بیٹسمین مجموعے میں ایک رن جوڑ کر پویلین لوٹا، محمد طلحہ 14، محمد محسن خان اور حسان خان 12,12 رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، 5 بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 23 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یوسف زازائی نے 13 جبکہ کپتان نوید الحق نے 21 رنز کے عوض 2,2 وکٹیں اڑائیں۔افغانستان نے9.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز کا ہدف عبور کر لیا، ناصر وحدت 25 رنز پر ناقابل شکست رہے، رحمان اللہ گرباز نے 13 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حسان خان اور محمد حماد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن