• news

امریکہ 2018 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے : ولادی میر پیوٹن

ماسکو(نیٹ نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکہ 2018 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا امریکہ کھیلوں کی تنظیموں کے ذریعے روس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاہے۔ انہوں نے کہا روس پر ڈوپنگ الزامات نئے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ روس میں دو ہزار اٹھارہ میں صدارتی الیکشن ہوں گے، جس میں ولادی میر پیوٹن کے واضح اکثریت سے جیتنے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل امریکہ دو ہزار سولہ کے صدارتی الیکشن میں روس پر مداخلت کا الزام لگا چکا ہے۔
روسی صدر

ای پیپر-دی نیشن