خیبرپی کے میں عوامی شکایات پر 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائیگا
پشا ور(آن لائن)خیبر پی کے حکومت نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سیٹیزن پورٹل کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ خیبرپی کے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، کوڑا کرکٹ کی شکایات یا ڈاکٹر اور اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے غیر حاضری کی عوامی شکایت پر اب 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے سیٹیزن پورٹل کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2 سال قبل لائن کیا گیا۔ سٹیزن ویب پورٹل کی ایپلی کیشن کسی بھی اینڈرائڈ موبائل میں ڈاو¿ن لوڈ کی جاسکتی ہے جس کے ذریعے شہریوں غذائی اجناس کی قیمتوں کا علم ہوسکے گا۔سٹیزن پورٹل میں اب تک 5 ہزار عوامی شکایات زیر التواء ہیں۔
عوامی شکایات