جھنگ: سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری،16نومبر کو پھانسی دی جائیگی
جھنگ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ شورکوٹ کے رہائشی مجرم ناصر عباس پر تھانہ شورکوٹ کی جانب سے 2001ءمیں مقدمہ قتل کا اندراج کیا گیا تھا‘ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے منظوری کے بعد سیشن جج کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا‘ ناصر عباس کی سزائے موت کے حوالے سے اپیل سپریم کورٹ کی جانب سے بھی خارج کی جا چکی ہے۔ ناصر عباس کو 16 نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
ڈیتھ وارنٹ
a