مقابلہ میں ہلاک آصف عرف آصو کے تین بھائی اور والدہ بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں، فیصل آباد پولیس کا نیا موقف
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز تھانہ گلبرگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل ہونے والے گوجرانوالہ کے ایک شخص کی ٹی وی چینلز پر جعلی پولیس مقابلے کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد پولیس نے نیا موقف پیش کر دیا کہ مقابلہ میںہلاک ہونے والے مبینہ ڈکیت آصف عرف آصو کے تین بھائی اور والدہ بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں۔ سٹی پولیس ترجمان کے مطابق 7 نومبر کو تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ہونے والے ڈاکو آصف عرف آصو کے تین بھائی اور والدہ بھی ریکارڈ یافتہ نکلے۔پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکوآصف کے بھائی افضل کے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 150مقدمات درج ہیں جو کہ لاہور پولیس کی حراست میں تھاجس نے دوران تفتیش زیر حراست پولیس خود کشی کر لی تھی۔ آصف عرف آصو کے دوسرے بھائی علیم انجم پر ضلع گوجرانوالہ میں ڈکیتی سمیت مختلف نوعیت کے جرائم میں 8 مقدمات جبکہ تیسرے بھائی شاہد انجم پر بھی ضلع گوجرانوالہ میں ڈکیتی سمیت دوسرے جرائم میں 8 مقدمات ہیں۔ پولیس ترجمان نے مزید کہاکہ آصف عرف آصو کی والدہ پروین عرف پینو پر بھی 3 مقدمات ہیں ۔حاصل شدہ کریمنل ریکارڈ سے واضح ہوتا ہے کہ مذکورہ ہلاک ہونے والا ڈاکو انتہائی خطرناک اور کریمینل فیملی سے تعلق رکھتا تھا۔
پولیس / موقف