ایم کیوایم سے آوازیں آرہی ہیں چھوٹا چیتن کے فیصلے قبول نہیں: شہلا رضا
کراچی (صباح نیوز) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں کہ چھوٹا چیتن کے فیصلے قبول نہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ فاروق ستارنے بانی ایم کیوایم کی سیاست دہرائی لیکن پیپلزپارٹی نے تین گھنٹے خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کا گول ہوا بستر اب کھل گیا لیکن مصطفی کمال کا بستر پھر گول ہونے لگا ہے۔ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں کہ چھوٹاچیتن کے فیصلے قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی نہیں پتا کہ رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی لیکن کچھ لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے نہیں بھائی کہا تو فاروق ستار خوش ہوگئے ہیں۔
شہلا رضا