.ممنوعہ فنڈنگ: مسلم لیگ ن‘ پی پی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت 15نومبر کو ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سیاسی جماعتوں کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کے معاملہ پر پی ٹی آئی کا مقدمہ 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار 15 نومبر کو اپنے چیمبر میں اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ ن لیگ کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کے خلاف درخواست پی ٹی آئی رہنما اسد عمر جبکہ پی پی پی کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کے خلاف درخواست شیریں مزاری نے دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ دونوں رہنماں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔