آف شور کمپنی میں سرکاری ملکہ الزبتھ اثاثے ظاہر کریں :اپوزیشن کا مطالبہ
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں ایک کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔ لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر خزانہ نے مطالبہ کیا پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبتھ اپنے تمام اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا ملکہ کے مالی امور کے نگران ٹوری وزیر معافی مانگیں۔ ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔
ملکہ الزبتھ