امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے۔ دو سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا :حامد کرزئی
کابل (صباح نیوز) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے۔ دو سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ امریکہ نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانے کی وجہ بنایا اور آچن میں حملہ کے دوسرے ہی روز داعش نے دوسرے افغان ضلع پر قبضہ کر لیا۔ پراسیکیوٹر عالمی عدالت انصاف کے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کرتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا میرے دور حکومت میں بھی افغان ، امریکی سمیت دیگر فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی تھیں۔ جنگی جرائم کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد کروں گا۔
کرزئی