• news

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا قیمت 26 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی سونا بھی 5 ڈالر اونس مہنگا ہو گیا

نیویارک (صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل کے سودے 26 ماہ کی بلند سطح 56 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئے۔ ایک ہفتے میں سونے کے لین دین میں 5 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستانی شیئرز بازار میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کم رہی۔ ہفتے کے دوران 56 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت31 ارب روپے رہی۔کاروباری حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہوکر 8493 ارب روپے ہوگئی۔
تیل سونا مہنگا

ای پیپر-دی نیشن