• news

مشرف نے کبھی متحدہ کی غیرقانونی سرگرمیوں پر بیان نہیں دیا: گورنر سندھ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کو کراچی کے حالات خراب کرنے کا لائسنس دیا‘ پرویز مشرف نے کبھی ایم کیو ایم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف بیان نہیں دیا‘ بانی متحدہ نے نئی دہلی میں جو بیان دیا اس کے خلاف بھی نہیں بولے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم‘ گورنر یا کوئی بھی ہو سب کیلئے احتساب اور قانون ایک سا ہونا چاہئے‘ کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ صرف پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ پرویز مشرف کو سیاست کرنی ہے تو پاکستان آنا ہو گا۔ ایک سوال پر کہا مجھے نہیں معلوم عمران خان نے منع کیا ہے یا نہیں لیکن اسد عمر میرے گھر نہیں آتے۔ ہماراٹیلی فون پر رابطہ ہے جہانگیر ترین‘ جاوید ہاشمی‘ شاہ محمود قریشی اور دیگر کئی رہنما 2011ءکے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوئے سوچنا چاہئے نامور اور بڑے سیاستدان 2011ءکے بعد ہی تحریک انصاف میں کیوں شامل ہوئے شاید انہیں کہا گیا تھا تحریک انصاف اقتدار میں آنے والی ہے۔ عدلیہ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی اور نوازشریف کو صفائی کا موقع نہیں دیا۔ عمران خان‘ ججز اور جرنیلوں کے خلاف بولیں تو کوئی شور نہیں مچاتا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے وزیراعظم جلد فیصلہ کر لیں گے میں وزیر خزانہ کا امیدوار نہیں۔ میرے لیڈر نوازشریف ہیں انہیں سیاست کرنے کا حق ہونا چاہئے۔
گورنر سندھ

ای پیپر-دی نیشن