' ہائیکورٹ کل مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کریگی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس مامون الرشید کل 13نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔ مریم نواز کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹوئیٹ کئے گئے ٹویٹس میں عدلیہ کی تضحیک کی گئی مریم نواز بیانات کے ذریعے ججز پر نکتہ چینی کر رہی ہیں۔
مریم نواز/توہین عدالت