سندھ: میڈیکل کالجز کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ نتائج منسوخ‘ صوبائی حکومت نے دوبارہ لینے کا اعلان کر دیا
کراچی ( صباح نیوز ) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کر دیئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشاورت کے بعد انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے داخلوں کے لئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ این ٹی ایس نے گزشتہ ماہ سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ٹیسٹ لئے تھے تا ہم این ٹی ایس کے خلاف پرچہ آﺅٹ ہونے سمیت مختلف الزامات لگائے گئے اور اس کی شفافیت پراعتراضات اٹھائے طلبہ و طالبات کے احتجاج پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی اور اگلے15روز میں میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دیتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ٹیسٹ منسوخ