• news

راولپنڈی : نامعلوم افراد کی فائرنگ، نجی کمپنی کے 2 ملازم جاں بحق، ایک زخمی

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی مےں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کے دو ملازمین قتل اورتیسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ کر دی، جس سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس بر وقت نہ پہنچ سکی۔ ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
راولپنڈی/فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن