• news

آزاد کشمیر بھارت کا حصہ ‘نہرو ناکام رہے مودی مسئلہ حل کرلیں گے: بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی

بھارتی گجرات (اے این این ) جموں کشمیر سے متعلق دستاویز الحاق کے تحت آزاد کشمیر کو بھی بھارت کا حصہ قرار دیتے ہوئے امور داخلہ کے مرکزی وزیر ہنس راج گنگا رام اہیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آزاد کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی سمت میںکام کررہے ہیں۔ہنس راج اہیر نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے کیونکہ اس کا ذکر ریاست کے الحاق کے اس دستاویز میں کیا گیا ہے جس پر کشمیر کے آخری مہاراجہ ہری سنگھ کے دستخط موجود ہیں۔ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو جموں کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کو مکمل کرنے میں ناکام ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن