بنوں میں غیر قانونی ایکسچینج پکڑی گئی، 4 افراد وائرلیس سیٹوں، اسلحہ سمیت گرفتار
بنوں (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی ایکسچینج کا سراغ لگا لیا 4افراد کووائر لیس سیٹوں اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے آپریشن کے باعث مختلف سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بنوں شہر میں غیر قانونی طور پر وائرلیس ایکسچینج چلایا جا رہا ہے جس پر گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں واقع گنجان آباد علاقہ جات اندرون لکی گیٹ، چائے بازار، محلہ عبداللہ جان اور شنگھائی پلازہ میں سر چ آپریشن کیا، چار افراد ضیاء الرحمن ولد جنت نور، عبداللہ ولد نور نواز، صابر خان ولد جنت خان اور محمد یعقوب ولد فضل محمود کو فورسز نے اپنی حراست میں لے لیا۔