غیرذمہ دارانہ رویہ پر سی ڈی اے کے 2 ملازمین معطل
اسلام آباد (این این آئی)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے دو ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ معطل کیے جانے والوں میں ایک آفیسر اور ملازم شامل ہے۔ معطلی کے احکامات سی ڈی اے (ایمپلائز)سروس ریگولیشن1992ء کی شق 8.05،9.02 اور9.03 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ معطلی کے احکامات چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے کہا کہ دفتری نظم ضبط اور ذمہ داریاں ادارے کی اولین ترجیح ہے۔