امریکہ میں سگریٹ نوشی سے سالانہ 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہلاکتیں
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول س(سی ڈی سی )کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 20اعشاریہ1فیصد شہری کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کرتے ہیں،جس میں سے ایک بڑی تعداد سگریٹ،سگار،پائپ یا کسی اور حالت میں تمباکو کا استعمال کرتی ہے۔