ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے استعمال کیا گیا: شاہ محمود
ملتان(آئی یان پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پیرا ڈائز لیکس سامنے آگئی ہے، اس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام شامل ہیں،ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں 65 فیصد نوجوان ہیں۔2018میں یوتھ کیا کرے گی اس کا دعوی نہیں کر سکتا،اسی لیے عمران خان کو کہا ہے کہ قوم میں سوچ کی تبدیلی کا نا سمجھا تو بہت نقصان ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا،اسی لیے قوم احتساب چاہتی ہے۔ ان کیسز کا جو 20 سال سے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا فوج ایک ادارہ ہے اور جب یہ ادارہ عوامی امنگوں پر کام کرتا ہے تو لوگ اس کو سراہتے ہیں۔ہمارے ملک میں امن کے قیام کے لیے فوجی جوانوں کا خون شامل ہے۔