• news

بجلی کا زیادہ بل ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتا ہے: طبی تحقیق

کیپ ٹائون (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی اس تحقیق کے قدوران ایسے 100 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے تھے۔ تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ذہنی تنائو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے اور اس سے بچنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ مالی مشکلات یا بہت زیادہ یوٹیلیٹی بلز،بجلی کا بل تنائو کو بڑھا کر بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے جوکہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن