جوہری ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا: پوپ فرانسس
ویٹی کن(اے این این ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے خطرناک ہتھیاروں کو شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ویٹی کن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ہے لیکن بین الاقوامی قوانین نئی ریاستوں کو جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے ساتھ ملنے سے نہیں روکتے ہیں۔پوپ فرانسس نے کہا کہ اگر دہشت گردی اور بے ترتیبی جنگ سمیت دنیا کو اس وقت درپیش چیلنجز کا جائزہ لیں تو موجودہ صورت حال بہت زیادہ پریشان کن ہے۔