ٹریننگ کے دوران ایرانی لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک
تہران (اے ایف پی) جنگی مشقوں کے دوران ایک ایرانی جنگی طیارہ گرکر تباہ جبکہ پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ سپاہ نیوز کے مطابق فارس کے جنوبی صوبے میں سکھوئی ایس یو 22 طیارہ جس کا تعلق گارڈزسے تھا، ٹریننگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔