• news

10 برسوں بعد پاکستان عالمی تنظیم فیڈریشن سائنو لوجک انٹرنیشنل کا فل ممبر بن گیا

لاہور (اے پی پی) پاکستان دنیا بھرمیں کینائن سرگرمیوں کو کنٹرول کرنیوالی تنظیم فیڈریشن سائنو لوجک انٹرنیشنل (ایف سی آئی) کا فل ممبر بن گیا، یہ فیصلہ جرمنی میں منعقد ہونیوالے فیڈریشن کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیاگیا جس میں 70 ممالک نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کینل کلب پاکستان کے صدر کرنل کے ایم روئے نے پاکستان کا کیس پیش کیا جبکہ پاکستان کو تنظیم کا فل ممبر بنانے کا فیصلہ خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ایف سی آئی کا ممبر بننے میں 10 سال لگے، اس دوران کلب کی سرگرمیوں کو غیر ملکی ٹیموں کی طرف سے مانیٹر کیا گیا اور عالمی تنظیم کا رکن بننا پاکستان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن