نیویارک: پاکستانی بچے عیسیٰ ظہیر نے اقوام متحدہ میں گلوبل فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں پیس اِن دی سٹریٹس گلوبل فلم فیسٹیول ایوارڈ کا انعقاد ہوا۔ پاکستانی بچے عیسیٰ ظہیر کو 5 سے 8 سال کی کیٹگری میں 2 منٹ کی مختصر فلم پر ایوارڈ دیا گیا۔ عیسیٰ ظہیر نے بچوں سے مشقت لینے اور تعلیم سے متعلق بنائی جانیوالی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ایوارڈ یافتہ پاکستانی بچے اور اسکے والدین کو اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ بھی کروایا گیا۔