.تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ‘ آئندہ سال مارچ میں سنگ بنیاد رکھنے کا امکان
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے سال مارچ میں رکھے کا امکان ہے۔جس سے پاکستان یومیہ ایک ارب 32مکعب فٹ گیس حاصل کر ے گا۔تاپی منصوبے میںتر کمانستان،افغانستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ منصوبے کی کل لاگت 10ارب ڈالر ہے جس میں مجموعی لاگت کا 85فیصد تر کمانستان ادا کرے گا جبکہ باقی تینوں ممالک پانچ، پانچ فیصد حصہ ڈالیں گے۔منصوبے سے مجموعی طور پر 3ارب20کروڑ مکعب فٹ یومیہ حاصل ہو گی ۔تر کمانستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد 13دسمبر 2015کو رکھا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھی سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریاں جاری ہیں اورپاکستان میںمارچ میں اس کا سنگ بنیا درکھنے کی تقریب متوقع ہے اوراس کا افتتاح اگلے دو سالوںمیں متوقع ہے ۔ پاکستان پر اس کا خرچہ 200ملین ڈالر ہے اور یہ بی او ٹی کی بنیاد پر منصوبہ مکمل ہوگااور پاکستان اس کا ٹیرف دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ افغانستان میں اس روٹ کا سروے ، بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور وہاںآئندہ برس فروری میں اس منصوبے کا سنگ بنیادرکھا جارہا ہے ۔ترکمانستان اپنی گیس فیلڈ سے افغانستان بارڈر تک گیس پائپ لائن مکمل کر چکاہے ۔