• news

.پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاکس کو ساتھ ملا سکتے ہیں: مشرف

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر مشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی سیاست میں خوامخواہ میرا نام لیا جا رہا ہے۔ خود کو ایک گروہ تک محدود نہیں کرسکتا۔ میری سوچ قومی سطح کی ہے۔ پی ایس پی کی سربراہی کی پیشکش قبول نہیں کروں گا۔ ایم کیو ایم سے نہیں مہاجروں سے ہمدردی ہے خود کو صرف مہاجر برادری کا لیڈر نہیں سمجھتا۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیرفطری تھا۔ تاہم اتحاد مہاجروں کیلئے اچھا تھا۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے فارورڈ بلاکس کو ملایا جا سکتا ہے۔ ناراض لیگی دھڑوں کو ملاکر مضبوط بلا ک بنایا جا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم اور پی ایس پی نئے نام سے ہمارے اتحاد میں شامل ہو جائیں۔ پیر پگاڑا اور دیگر قوتوں کے ساتھ ملا کر پیپلز پارٹی کو مات دی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن